کے الیکٹرک نے لوگوں کو بہت تکلیف دی ہے، گورنر سندھ


کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے لوگوں کو بہت تکلیف دی ہے۔کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کے ہمراہ گورنر سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک سے متعلق وفاق اور صوبے سے بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن نے جتنی باتیں کی ہیں وہ صوبے کی آواز ہیں، جو باتیں ہمارے درمیان ہوئی کوشش ہو گی اس پر عمل ہو۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ مل جل کر محبت کے پیغام کو آگے بڑھائیں، تمام پارٹیوں سے اپیل کروں گا کہ شہر کے لیے مل کر کام کریں۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سندھ خصوصا کراچی کے لیے کچھ گزارشات گورنر سندھ کے سامنے رکھی ہیں، کراچی کے بہت سارے مسائل وفاق کے حوالے سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ سے توقع ہے کہ مردم شماری صحیح کی جائے گی۔