ارشد شریف کی بیوہ کا صدر عارف علوی کو خط، قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے صدر مملکت کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ خط کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ ارشد شریف پر بیہمانہ تشدد اور موت پر پوری قوم صدمے میں ہے، انہیں دبئی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور اس قتل کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔