ہائی پروفائل کیسز میں شدید دباؤ، ایک اور سینیر نیب پراسیکیوٹر مستعفی

کراچی (قدرت روزنامہ)نیب کراچی سے ایک اور سینیر پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا . نیب پراسیکیوٹر آر ڈی کلہوڑو نے استعفی چئیرمین نیب کو بھیج دیا .

آر ڈی کلہوڑو 2010 سے نیب پراسیکیوشن میں فرائض انجام دے رہے تھے .
ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل کیسز واپس لینے پر نیب پراسیکیوٹر دباؤ کا شکار تھے . پراسیکیوٹرز جن ملزمان کی مخالفت میں دلائل دیتے رہے ہیں اب ان ملزمان کیخلاف کیسز واپس لینے کے لیے عدالتوں میں دلائل دینے کا کہا جاتا ہے .
کچھ عرصہ قبل بھی نیب کراچی سے 2 سنیئر پراسیکیوٹرز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں