شہناز گل نے مداحوں کو پیچھے ہٹانے پر گارڈ کو ڈانٹ دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ہر دلعزیز اداکارہ شہناز گل ان دنوں ایک تقریب کے لیے دبئی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے مداحوں سے ملاقات بھی کی۔شہناز کے مداح والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گرد جمع ہو کر تصاویر لینے میں مگن ہوگئے، ایسے میں سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے مداحوں کو کھینچ تان کر ہٹانا شروع کیا۔
اس بات پر شہناز گل نے سیکیورٹی اہلکاروں سے کہا کہ میں اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر لینا چاہتی ہوں، آپ ایسا نہ کریں، کسی کو دھکا نہ دیں۔یہ سن کر مداح بھی خوش ہوگئے اور انہوں نے شہناز کے لیے تالیاں بجائیں۔