وقت ایک جیسا نہیں رہتا، برا تھا چلا گیا‘بابر اعظم کے والد کا بیٹے پر تنقید کرنیوالوں کو مشورہ


لاہو ر(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنے بیٹے کے لیے دعا کی اور تنقید کرنیوالوں کو مشورہ دیدیا۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بابر اعظم اور ان کی کامیابی سے متعلق تصویر شیئر کرتے ہوئے اعظم صدیقی نے لکھا کہ یہ تصویر کسی نے کیا ہی اچھی بنائی

ان لوگوں کے لیے۔ان ریکارڈز کے ساتھ بابر کا ورلڈ ریکارڈ ہے سب سے لمبے وقت تک ٹی ٹونٹی نمبر 1 رہنے کا اور 2 مرتبہ نمبر 1 اور 2 سنچریوں کا بھی۔بابر اعظم کے والد نے لکھا کہ میرا خیال ہے یہ سب کچھ حادثاتی طور پر نہیں ہوتا اللہ کا کرم شدید محنت سے ممکن ہے، وقت ایک جیسا نہیں رہتا، برا تھا چلا گیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ پوری دنیا کے لیجنڈز بابر کی کپتانی کو سراہ رہے ہیں اور ہمارے ماضی کے بابر کو الٹے سیدھے مشورے دے رہے ہیں، ان کو مشورہ ہے کہ آرام سے بیٹھیں۔کپتان کے والد نے مزید لکھا کہ بابر کا ریکارڈ ٹی ٹوئنٹی میں اب تک کے تمام پاکستانی لیجنڈز سے اچھا ہے اور دعا ہے کہ اچھا ہی رہے۔اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بابر اللہ کی رحمت سے کپتان بنا اور اللہ نے جب تک چاہا وہ کپتان رہے گا انشا اللہ پاکستان زندہ باد۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھی مگر ورلڈ کپ گھر لانے میں ناکام رہی۔

Recent Posts

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

14 mins ago

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

40 mins ago

کینیڈا: تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم…

45 mins ago

پی ٹی آئی کارکنان کے پی حکومت سے ناراض کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ہیں اور پارٹی کے ہر احتجاج…

1 hour ago

امریکا، ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر…

1 hour ago

سندھ کے عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ کے عوام کو سندھ روڈ ٹرانسپورٹ…

1 hour ago