معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی فیفا ورلڈ کپ کیلئے مدعو


دوحہ (قدرت روزنامہ) معروف مذہی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو فیفا ورلڈ کپ کے دوران لیکچرز کیلئے مدعو کرلیا گیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق معروف مذہی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک فیفا ورلڈ کپ سے قبل قطر پہنچے ہیں جہاں وہ پورے ٹورنامنٹ میں مذہبی لیکچر دیں گے، اس ضمن میں قطر کے سرکاری اسپورٹس چینل الکاس کے پریزینٹر فیصل الہاجری نے ہفتے کے روز ٹویٹر پر لکھا کہ مبلغ شیخ ذاکر نائیک ورلڈ کپ کے دوران قطر میں موجود ہیں اور وہ پورے ٹورنامنٹ میں بہت سے مذہبی لیکچر دیں گے۔
علاوہ ازیں اسلام کو دنیا میں متعارف کرانے کے لیے قطری حکام نے فیفا ورلڈ کپ 2022ء سے قبل سڑکوں پر احادیث (حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات) نصب کر دی ہیں، فٹ بال کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ 20 نومبر سے 18 دسمبر 2022 تک منعقد ہوگا، یہ عرب دنیا میں منعقد ہونے والا پہلا اور ایشیا میں مجموعی طور پر دوسرا ورلڈ کپ بھی ہوگا، انتظامیہ نے دنیا کو اسلام کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت، اعمال صالحہ اور صدقہ کے حوالے سے متعدد احادیث کو گلیوں میں آویزاں کیا ہے۔
اسلام کے آخری پیغمبرﷺ کے اقوال لوگوں کو ہمیشہ نیکی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں اور قطر ان احادیث کی نمائش کرکے اپنے رسوم، روایات، ثقافت اور اقدار کو دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کے ساتھ شیئر کر رہا ہے، سڑکوں پر دکھائے جانے والے نبی کریم ﷺ کی احادیث میں ’’ہر نیک کام صدقہ ہے”، “جو دوسروں پر رحم نہیں کرتا، اس کے ساتھ رحم نہیں کیا جائے گا‘‘، سمیت اور بھی بہت سی حدیثیں شامل ہیں۔

Recent Posts

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

2 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

13 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

25 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

26 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

28 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

38 mins ago