طالبان کے وفد کی روس کے خصوصی ایلچی ضمیر ابلو ف سے ملاقات ، کیا یقین دہانی کروائی گئی ؟ بڑی خبر آ گئی


کابل(قدرت روزنامہ)افغان طالبان نے ملک کے 85 فیصد علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کرتے ہوئے روس کو یقین دہانی کروائی ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس میں طالبان کے ایک وفد نے افغانستان کے لیے روس کے خصوصی ایلچی ضمیر ابلوف سے ملاقات کی اور افغانستان کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران روس کے افغانستان کے خصوصی ایلچی نے طالبان کے افغانستان میں طاقتور ہونے سے شمالی علاقوں میں سابق سوویت وسطی ایشیائی ممالک کے غیر مستحکم ہونے کی تشویش کا اظہار کیا۔جس پر طالبان نے وسطی ایشیائی ممالک کی سرحدوں کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور افغانستان میں غیر ملکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی سلامتی کی ضمانت دی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بھی تصدیق کی کہ ماسکو ملاقات میں ہمارے وفد نے روس یا پڑوسی ممالک پر حملہ کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔روسی ایلچی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں طالبان وفد نے دعویٰ کیا کہ افغان سیکیورٹی فورسز سے ملک کے 85 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جن میں اہم سرحدیں اور تجارتی گزرگاہیں شامل ہیں۔

روس نے بھی طالبان کے دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان افغان تاجک سرحد کے دو تہائی حصے پر قابض ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب طالبان نے ایران کے ساتھ بارڈر پر ایک اہم سرحدی گزر گاہ کے ساتھ ساتھ افغانستان کی دو انتہائی اہم تجارتی گودیوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago