پونم پانڈے، راج کندرا اور شرلین چوپڑا نے غیر اخلاقی فلمیں بنائیں،بھارتی پولیس کی تصدیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی سائبر پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور فلم ڈائریکٹر راج کندرا سمیت اداکاراؤں شرلن چوپڑا، پونم پانڈے پر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے لیے فحش فلمیں بنائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پورنوگرافی کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ مہاراشٹرا کی سائبر پولیس نے انڈسٹری کے بڑے ناموں کے خلاف اپنی تحقیقات کی بنیاد پر 450 صفحات پر چارج شیٹ عدالت میں جمع کرادی جس میں خوفناک انکشافات ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاراشٹرا پولیس نے چارج شیٹ میں شلپا شیٹی کے شوہر فلم ڈائریکٹر راج کندرا، پروڈیوسر میتا جھنجھن والا، ماڈل شرلین چوپڑا اور اداکارہ پونم پانڈے پر مضافاتی علاقوں کے دو فائیو اسٹار ہوٹلز میں فحش فلمیں بنانے اور پھر اسے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔پونم پانڈے پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اپنی موبائل ایپ ‘دی پونم پانڈے’ تیار کی، کندرا کی کمپنی کی مدد سے ویڈیوز شوٹ کیے اور مالی فوائد کے لیے ایپ پر اپ لوڈ کرکے انہیں وائرل کیا۔اسی طرح شرلین چوپڑا کی ویڈیوز بھی شوٹ کی گئی تھیں جب کہ جھنجھن والا پر ماڈل کو کہانیوں کی اسکرپٹ اور ہدایت کاری کے ذریعے مدد اور حوصلہ افزائی کرنے کا الزام ہے۔چارج شیٹ میں پرائم او ٹی ٹی کے سواجیت چودھری اور کندرا کے ایک عملے کے رکن امیش کامتھ پر بھی مبینہ طور پر فحش مواد پر مشتمل ویب سیریز ‘پریم پگلانی’ بنانے اور اسے اپ لوڈ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔فحس فلموں کی تقسیم کے ملزمان میں راج کندرا کی فرم ویان انٹرپرائزز کے آئی ٹی چیف ریان تھورپ، سنگاپور میں مقیم یش ٹھاکر عرف اروند شریواستو اور راج کندرا کے لندن میں رہائش پذیر بہنوئی پردیپ بخشی شامل ہیں۔

سائبر پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان نے مالی فائدے کے لیے مختلف او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر فحش ویڈیوز تقسیم کیں۔ اس کام میں ان کا کیمرا مین بھی شامل تھا۔

سائبر پولیس نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ فل ڈائریکٹر راج کندرا کی کمپنی نے نہ صرف جرم میں مدد کی بلکہ مالی فوائد کے لیے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جب وہ جانتے تھے کہ یہ قابل گرفت جرم ہے۔

Recent Posts

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

1 min ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

8 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

47 mins ago

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

58 mins ago

موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور…

59 mins ago

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم ماں بن گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد…

1 hour ago