کراچی و کوئٹہ میں اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد

کراچی / کوئٹہ(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کراچی اور کوئٹہ میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے گنجان آباد علاقے اورنگی ٹاؤن کے قریب ایک کارروائی میں ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ حکام کے مطابق ملزم کراچی ہی کا رہائشی ہے، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے، جس میں منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے کچلاک میں کارروائی کے دوران افغان باشندے سے 94 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ملزم قندھار کا رہائشی ہے۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Recent Posts

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس 6مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔…

1 min ago

انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں حالیہ انتخابات کے پیش نظر ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت…

5 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور قانونی نکات طلب

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے…

15 mins ago

سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران نے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ…

15 mins ago

اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)اور ملکی اداروں نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر…

20 mins ago

سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ…

23 mins ago