عمران خان کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں، شیخ رشید

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں، نیا آرمی چیف ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹئر پر جاعی کیے گئے بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف کیئرٹیکرکا دورانیہ بڑھوانا چاہتا ہے اور من پسند تعیناتی بھی چاہتا ہے، ایک ٹکٹ میں 2 مزے نہیں مل سکتے۔


انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے، ملک کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو ملک کے صدر عارف علوی کو دھمکیاں دے رہا ہے، مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 5 روز سیاست میں فیصلہ کن ہیں، سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرس میں واضح ہیں۔