وزیراعظم کا ملک بھر میں چینی کی پیداوار شروع کرنے میں تاخیر کا نوٹس

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں چینی کی پیداوار شروع کرنے میں تاخیر کا نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ملک بھر میں چینی کی پیداوار شروع کرنے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خزانہ کو شوگر انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے شوگرملز ایسوسی ایشن کے وفد کو آج اسلام آباد بلالیا ہے، جس کی نمائندگی مرکزی چیئرمین عاصم غنی عثمان کریں گے اور حکومت کی نمائندگی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم غنی عثمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دس لاکھ ٹن سرپلس چینی کی ایکسپورٹ پر بات ہوگی۔
عاصم غنی عثمان نے کہا کہ اس سال 80 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار متوقع ہے۔ چینی کی برآمد کی اجازت ملنے کے بعد ہی شوگر ملز چلانا ممکن ہے۔چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ چینی ایکسپورٹ کیے بغیر کاشتکاروں کو 300 روپے فی من گنے کی ادائیگی ممکن نہیں، امید ہے کہ آج مذاکرات میں مسائل حل ہوجائیں گے۔
چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن
دو روز قبل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم غنی نے پریس کانفرنس میں کہا تھاکہ اس وقت شوگر انڈسٹری کے نامناسب حالات چل رہے ہیں ۔30 نومبر تک کرشنگ سیزن شروع کرنا لازم ہے۔
عاثم غنی نے کہا کہ شوگر ملز کے پاس پہلے ہی چینی کے فاضل اسٹاکس موجود ہیں۔ایک لاکھ ٹن سے زائد چینی اسٹاک میں موجود ہے۔ ہمارے پاس 15 جنوری تک چینی کا اسٹاک موجود ہے۔10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت نہیں دیتے تو کرشنگ ممکن نہیں۔
چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہماری کوئی ضد نہیں ،ہم حق بات کر رہے ہیں ۔پیداواری لاگت میں بہت اضافہ ہو چکا ہے، ہم نے شوگرملز چیریٹی کے لیے نہیں لگائیں ، کاروبار کر رہے ہیں ۔عاصم غنی نے مزید کہا کہ چینی سستی دینی ہے تو چینی سے سیلز ٹیکس ختم کر دیا جائے۔ چینی برآمد کیے بغیر ہم شوگر ملز نہیں چلا سکیں گے ۔ ہم کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں ، برآمد کی اجازت مل جائے تو کوئی طبقہ متاثر نہیں ہو گا ۔

Recent Posts

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

4 mins ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

15 mins ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

31 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز، ذرائع

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری…

45 mins ago

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

1 hour ago

تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر افراد تربوز کھاتے وقت اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، اگر…

1 hour ago