پنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی کہتا ہے عمران خان جھوٹا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی کہتا ہے عمران خان جھوٹا ہے، آخر کیا وجہ ہے عمران خان کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا؟ ان جیسے شخص کو کچھ نہ کہنا سوالیہ نشان ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ 20 لاکھ سے زائد گھر بنا کر دے رہی ہے، عمران خان نے جو چندے لیے وہ مارچ میں خرچ کیے گئے، ایف آئی اے ان کے چندے کی تحقیقات کرے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے اسپتالوں سمیت اسکولوں کے نام پر چندے لیے، ثابت ہو چکا ہے کہ انہوں نے اپنے اکاؤنٹ چھپائے، ان جیسا شخص آج بھی آزاد ہے یہ حیران کن ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کے کہنے پر ایف آئی اے اور نیب نے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، آج بھی نیب اور ایف آئی اے سے ان کو ریلیف مل رہا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گھڑی چوری کی ہیٹ ٹرک کر لی، ان کا ذریعہ معاش فراڈ کرنا ہے، گھڑیوں کے معاملے پر جی آئی ٹی بننی چاہیے، آصف زرداری نے جو گاڑی لی آج بھی ان کے استعمال میں ہے، عمران خان نے توشہ خانہ کے معاملے پر جیب کتروں والا کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پوری دنیا میں پاکستان کا کیس لڑ رہا ہے، آج پوری دنیا عمران خان کو کس نام سے پکار رہی ہے، وہ دوبارہ کبھی وزیر اعظم نہیں بنیں گے، پی ٹی آئی چیئرمین کھلے عام اداروں کو غیرقانونی کام کرنے کے لیے کہہ رہا ہے، انہوں نے آئین اور قانون کی دھجیاں آڑائیں۔
پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ عدالت کو عمران خان کی غیرآئینی بات کا ازخود نوٹس لینا چاہیے، ان کا احتساب ہونا چاہیے، ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیا پرویزالہی نےایک مرتبہ بھی کہا ہے کہ ایف آئی آرکے لیے تین نام صحیح دیے گئے ہیں؟عمران خان غیرملکی ایجنڈے پرچل رہے ہیں،پی ٹی آئی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی اور سیلاب متاثرین کے پیسے کھاگئی۔

Recent Posts

کراچی ضلع جنوبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ضلع جنوبی اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس…

10 mins ago

ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئر ہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض

لاہور (قدرت روزنامہ)قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ…

17 mins ago

بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران نیہا ککڑ اور گلوکار ابھیجیت کے درمیان ’لڑائی ‘ ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میوزیکل ٹی وی شو کے دوران معروف گلوکار ابھیجیت اور نیہا…

29 mins ago

خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ, کب کاکول جائیں گی؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) سینئر سپورٹس رپورٹر و تجزیہ کار عبدالماجدبھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ…

33 mins ago

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس ؛خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری…

36 mins ago

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشیں، پاکستان نے فضائی آپریشن معطل کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل…

39 mins ago