پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہو چکا ہے، وزیر دفاع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کے حوالے سے طریقہ کار کا آغاز ہو گیا ہے، جب سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی۔وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے نئے بیان میں بتایا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوا ہے، آرمی چیف کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، انشاءاللّٰہ جلد آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہو جائے گی۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سمری وزیراعظم ہاؤس ابھی تک نہیں آئی، کل یا پرسوں تک سمری آجائے گی، نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا، آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہمیں کوئی دباؤ نہیں ہے، اتحادیوں کے ساتھ تبادلہ خیال ہر سطح پر ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سینئر موسٹ 5 یا 6 نام آئیں گے اِنہی میں سے ننام فائنل ہو جائے گا، فی الحال اس وقت تک اس معاملہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔خواجہ آصف نے میاں محمد شہباز شریف کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔
صدرِ مملکت رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، حکومت کو امید
حکومت کو امید ہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی اس عمل میں رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے، آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے۔
تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ انہیں کسی کے آرمی چیف بننے پر کوئی اعتراض نہیں اور اس سلسلے میں ان کی کوئی چوائس نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آرمی چیف کے تقرر کا عمل پیر سے شروع ہو کر منگل، بدھ تک مکمل ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل 27 نومبر کو نئے آرمی چیف کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Recent Posts

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں…

4 mins ago

برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا

ریو ڈی جنیرو(قدرت روزنامہ)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں طوفانی بارش سے…

7 mins ago

گرلز کالج جناح ٹاﺅن کے امتحانی مرکز میں طالبہ پر تشدد کا نوٹس لیا جائے، روزینہ خان خلجی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین کوئٹہ فاﺅنڈیشن روزینہ خان خلجی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی…

18 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مطالبات جائز ہیں، ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (ر) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی میر یاسین…

24 mins ago

بلوچستان کو گیس اور بجلی نہیں دی جارہی، بھاری بھرکم بلوں نے عوام کا جینا محال کردیا، بی این پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر…

31 mins ago

کارکنوں اور اتحادیوں سے ملکر صوبے کی خدمت کریں گے، نامزد گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نامزد گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان کا گورنر نامزد کرنے پر مسلم…

37 mins ago