بلوچستان کو گیس اور بجلی نہیں دی جارہی، بھاری بھرکم بلوں نے عوام کا جینا محال کردیا، بی این پی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر نہ ہونے کے باوجودگیس اور بجلی کے بھاری بھر کم بلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان کو نہ گیس فراہم کی جا رہی ہے اور نہ بجلی کی فراہمی تسلسل سے جاری ہے گیس جو کہ صوبے کے چند اضلاع کو فراہمی کی گئی ہے وہاں پر طویل لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی نے عوام کا جہاں محال کر دیا ہے بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے جہاں عوام کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے زمینداروں کو بھی نان شبینہ کا محتاج بنا دیا ہے بلوچستان جہاں عوام کا دارومدار زراعت ، گلہ بانی اور تجارت سے وابستہ ہے تینوں شعبوں کو دیوار سے لگا دیا ہے عوام کو بھی گیس و بجلی کے بھاری بھر کم یوٹیلیٹی بلز نے اذیت سے دوچار کیا ہوا ہے عام شہری کی آمدن اتنی نہیں کہ جتنے کے بجلی و گیس کے بلز بھیجے جاتے ہیں لائن لاسز کے نام پر بجلی اور گیس پریشر میں کمی کی بنا پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس سے بلوچ اور بلوچستانی عوام پریشانیوں سے دوچار ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قومی جمہوری پارٹی ہونے کے ناطے بلوچ اور بلوچستانی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی حکمران وقت بڑے بڑے دعوﺅں کی بجائے عوام کو بجلی ، گیس ، صحت ، تعلیم کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

Recent Posts

کرینہ میں نخرہ نہیں، بہت سادہ ہیں، کرن ملک کون کون سی بھارتی اداکاراؤں سے مل چکی ہیں؟

کراچی(قدرت روزنامہ)“ہر کوئی مجھے بار بار یہی کہتا ہے کہ میری شکل انوشکا شرما سے…

11 mins ago

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو بنت حوا اچیومنٹ ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی تھری اسٹار خاتون جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر کو تیسرے…

24 mins ago

حبس بڑھ جاتا ہے اور نمی ہوتی ہے،ائیر کولر کی نمی ختم کر کے ٹھنڈی ہوا کیسے حاصل کریں؟جانئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اب ہر کوئی اے سی تو خرید نہیں سکتا۔ زیادہ تر لوگ ائیر…

38 mins ago

صوبائی حکومت اور ادویات کمپنی کا تنازعہ، چمن کے سول ہسپتال میں مریض رل گئے

چمن (قدرت روزنامہ ) صوبائی حکومت اور ادویات کمپنی کے تنازعہ نے چمن کے غریب…

48 mins ago

راشن خریدنے گئے ٹرک ڈرائیور کی 5 لاکھ ڈالرکی لاٹری نکل آئی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور رسل گومز کی…

1 hour ago

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ٹھکرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر…

1 hour ago