یہ سمجھتے ہیں کہ بالی ووڈ نے مجھے بدل دیا ہے لیکن۔۔۔نورافتیحی نے بالٹی اٹھاکرکس پرحملہ کیا؟

ٹورنٹو (قدرت روزنامہ)کینیڈا سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ نورافتیحی کی حال ہی میں ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ہاتھ میں پانی کی بالٹی دکھائی دے رہی ہے ۔اداکارہ ان دنوں چھٹیاں منانےاپنےملک کینیڈاگئی ہوئی ہیں ۔نورا نے کچھ روز قبل انسٹاگرام پراسٹوریز شیئرکیں جس میں ان کی گاڑی سڑک پرغلط سمت کھڑی نظرآئی جس پران کی قریبی دوست نے ہلکےپھلکےانداز میں ان کی نشاندہی کی۔ویڈیومیں نوراکوبالٹی اٹھائے اپنی دوست کی جانب دیکھاجاسکتاہے جب کہ دوست کی گاڑی کاشیشہ بندتھا۔جس کے سبب وہ اس حملے سے بچ گئیں ۔ویڈیومیں نورانے کہاکہ یہ سمجھتے ہیں کہ بالی ووڈ نے مجھے بدل دیاہے لیکن اب ایسانہیں ہے ۔ایک اورویڈیومیں اداکارہ کی دوسری دوست ان کے گانے ’’ساقی ساقی ‘‘پررقص کررہی ہیں جن پرنورانے بوتل سےپانی پھینکاتھا۔