ن لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جس سے ممبر اکرم درانی نے سوال کیا کہ اپ انٹر پارٹی الیکشن کیوں نہیں کرا رہے؟
اس موقع پر وکیل مسلم لیگ ن نے بتایا کہہم نے اس ہفتے پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن کرانا تھا لیکن وزیراعظم کو کورونا ہونے کے باعث انٹرا پارٹی انتخابات میں التواء ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ اب پارٹی کا 30 دسمبر کو یوم تاسیس اور مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس رکھا ہوا ہے تاہم تیس دسمبر کو مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن کرا لیں گے۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمشن نے گزشتہ سماعت پر انٹر پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شہباز شریف اور احسن اقبال کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔