دنیا عظیم بولراورپاکستانی سوشل میڈیا جنریشن ’میچ فکسر‘ کہتی ہے، وسیم اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میلبرن: پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ دنیا مجھے قابل فخر بولر اور پاکستان کی سوشل میڈیا جنریشن ’میچ فکسر‘ کہتی ہے۔وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور بھارت میں جب لوگ ورلڈ الیون کی بات کرتے ہیں تو میرا نام آتا ہے لیکن پاکستان میں سوشل میڈیا جنریشن میرا نام سنتے ہی مجھے ’میچ فکسر ‘ کہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے میچ فکسر کہنے والی نسل کو معلوم بھی نہیں کہ میچ فکسر کیا ہوتا ہے۔میں زندگی کے اس مرحلے سے گزر گیا ہوں جب مجھے فکر ہوتی تھی کہ لوگ کیا کہیں گے یا کہہ رہے ہیں۔


وسیم اکرم سے متعلق 1996 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ فکس کرنے کی کوشش اور 1996 کے ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔
وسیم اکرم ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 104 وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ انہوں نے 356 ون ڈے میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔