ایران(قدرت روزنامہ) دو معروف ایرانی اداکاراؤں کا احتجاجی تحریک سے اظہارِ یکجہتی کرنا مہنگا پڑ گیا . غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہینگامہ قاضیانی اور كتايون رياحی نامی اداکاراؤں کو عوامی مقامات پر اسکارف اتارنے اور اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا .
52 سالہ فلم اسٹار نے پہلے ہی عدلیہ کی طرف سے طلب کرنے کا عندیہ دیا تھا اور پھر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں انہیں بازار میں حجاب ہٹاتے اور بال کھول کر باندھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .
View this post on Instagram
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ’ شاید یہ میرا آخری پوسٹ ہے، اس لمحے سے میرے ساتھ جو بھی ہو، جان لیں کہ ہمیشہ کی طرح میں اپنی آخری سانس تک ایرانی عوام کے ساتھ ہوں‘ .
اس سے قبل اداکارہ نے ایک پوسٹ میں ’بچوں کے قاتل‘ لکھ کر ایرانی حکومت پر 50 سے زیادہ بچوں کو قتل کرنے کا الزام لگایا تھا .
View this post on Instagram
یا درہے کہ تہران میں مورالٹی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی کرد نژاد 22 سالہ خاتون مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد دو ماہ سے زائد خواتین کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں سے ایران کی علما ءکی قیادت شدید دباؤ میں ہے .