فلم ” چہرے ” 27 اگست کو ریلیز کی جائے گی

ممبئی (قدرت روزنامہ) امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کے فینز دونوں کو ایک ساتھ فلم چہرے میں دیکھ سکیں گے ۔ کورونا کی وجہ یہ فلم تاخیر کا شکار ہے لیکن اب اس کو 27 جولائی کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن ، عمران ہاشمی اور ریحا چکربرتی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں کرسٹل ڈی سوزا،سدھانت کپور، انوکپور اور رگھبیر یادیو شامل ہیں ۔فلم ڈائریکٹر رومی جعفری کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کو فلم بین ایک ساتھ ضرور پسند کریں گے ۔ فلم ” چہرے ” کی کہانی ایک قتل کے گرد گھومتی ہے ۔