مریم نوازکی بہو نےنکاح میں کس بھارتی فیشن ڈیزائنرکا تیار کردہ لباس پہنا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ سیف نے اپنے نکاح کی تقریب کیلئے معروف بھارتی ڈیزائنر کے دیدہ زیب لہنگے کا انتخاب کیا۔عائشہ سیف نے بھارت کی اعلیٰ ترین اور ٹاپ فیشن ڈیزائنر سبیا ساچی کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فیشن ڈیزائنر سبیا ساچی نے یہ ڈیزائن خصوصاً مریم نواز کی بہو عائشہ کیلئے تیار نہیں کیا ، یہ لہنگا ڈیزائنز کی کلیکشن کا حصہ ہے جس کی تصاویر ان کے آفیشل انسٹاپیج پرموجود ہیں۔اس ڈیزائن کا لہنگا پہنے 2 بھارتی دلہنوں کی تصاویر ڈیزائنر اپریل اور مئی 2021 میں شیئرکر چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن کے ایک مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈ میں بھی تقریب کااہتمام کیا گیا۔مریم نواز، ان کی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔جنید صفدر کا نکاح سیف الرحمان کی بیٹی سے ہوا۔ تقریب میں دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی