فیصل آباد: بیوٹی پارلر میں لڑکی کا روپ دھار کر کام کرنے والا نوجوان گرفتار

جڑانوالہ (قدرت روزنامہ)جڑانوالہ کے ایک بیوٹی پارلر میں لڑکی کا روپ دھار کر کام کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو نوجوان اس دوران بھی بیوٹی پارلر میں لڑکی کے بھیس میں ہی موجود تھا۔ بیوٹی پارلر کی مالکن اور نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ بیوٹی پارلر کو سیل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جڑانوالہ ڈاک خانہ کے قریب ایک بیوٹی پارلر میں لڑکی کے بھیس میں نوجوان کے کام کرنے کی اطلاع موصول ہونے پر مقامی تھانے کے پولیس نے وہاں چھاپہ مارا تو ارسلان نامی نوجوان لڑکیوں والے کپڑے پہنے ہوئے کام میں مصروف تھا۔
جس پر اسے حراست میں لے لیا گیا اور بعد ازاں تفتیش کے بعد بیوٹی پارلر کی مالکن اور نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔بیوٹی پارلر کی مالکن موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے فوری طور پر گرفتار نہیں ہوسکی۔

Recent Posts

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

12 mins ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

31 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

39 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

48 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

57 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

1 hour ago