عمران خان سے FIA کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بننے والے کارکنان کی ملاقات
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ایف آئی اے کی مبینہ انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بننے والے کارکنان نے ملاقات کی ہے۔ملاقات زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کارکنان نے عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔کارکنان نے کہا کہ نوٹسز بھیج کر ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ظلم کا یہ دور ختم ہونے والا ہے، آنے والے وقتوں میں اظہار رائے کی آزادی ہو گی۔عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ سرکار عوام اور اداروں کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتی ہے۔