مینار پاکستان واقعے کے بعد عائشہ اکرم اب ٹک ٹاک استعمال کریں گی یا نہیں ؟ اپنے فیصلے سے متعلق بتاتے ہوئے ٹک ٹاکر جذباتی ہو گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی، ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والے افسوسناک واقعے نے جہاں سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے وہیں اب عائشہ کا نیا بیان بھی سامنے آیا ہے . یوم آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا تھا .

سینکڑوں نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعے سے بے خبر رہی . بعد ازاں فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا . سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ نے ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ اب میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں، جنہوں نے میرے لیے آواز اٹھائی، میں بیان نہیں کر سکتی ہوں، جس مشکل سے میں آپ سے بات کر رہی ہوں . عائشہ کا پروپیگنڈا سے متعلق کہنا تھا کہ تمام خواتین نے میرا ساتھ دیا، پاکستانی بھائیوں نے بھی مجھے سپورٹ کیا کیونکہ میں نے جھوٹ نہیں بولا، سچ کا ساتھ دیا تھا . عائشہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا غلط فتوے نہ دیجیے، بہت مشکل سے میں نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے، مجھے اور مت اچھالیے . میں ایک سچ کی جنگ لڑی رہی ہوں، جس میں مجھے آپ سب کا ساتھ چاہیے . عائشہ نے مزید ہا کہ میں ریاست مدینہ کی بیٹی ہوں، اس قوم کی بچی ہوں . میں اپنی ہی قوم کا نام کیوں خراب کرونگی . آپ سب مرد میرے محافظ ہیں، ان مردوں کے بغیر عورت بھی محفوظ نہیں ہے . مینار پاکستان کے واقعے سے متعلق عائشہ کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے مینار پاکستان جاتی رہی ہوں، کبھی کچھ غلط نہیں ہوا، مگر اس بار یہ واقعہ کیسے ہوا؟ میرے پاس خود اس بات کا جواب نہیں ہے . نہ میں نے فحش قسم کے کپڑے پہنے تھے اور نہ ہی ایسی حرکتیں کیں . اس موقع پر اپنے دوست ریمبو سے متعلق عائشہ ک کہنا تھا کہ ریمبو اور میں پچھلے دو سال سے ٹک ٹاک بناتے ہیں، ریمبو ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتا ہے اسی لیے میں اسے معاشی طور پر بھی سپورٹ کرتی ہوں . میں ریمبو کے ساتھ مینار پاکستان میں داخل ہوئی تھی، جبکہ ریمبو کی اپنی ٹیم بھی وہاں موجود تھی . مجھے ریمبو کی ٹیم کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے، میں پہلے کبھی ان سے نہیں ملی مگر وہ ٹیم ممبرز ہیں . مستقبل میں ٹک ٹاک کے استعمال سے متعلق عائشہ کا کہنا تھا کہ کہ ابھی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے . میں بہت افسردہ ہو گئی ہوں، میں ٹوٹ چکی ہوں . اب مجھ میں ہمت نہیں ہے میرا دل ٹوٹ چکا ہے . . .

متعلقہ خبریں