سیب کے سرکے کا غلط استعمال آپ کے لئے کتنا نقصان دہ ہو سکتا ہے؟جانئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ سیب کے سرکے کا استعمال کرتے ہیں تو جانئیے؟ اس کا غلط استعمال آپ کے لئے کتنا نقصان دہ ہو سکتا ہے؟سیب کے سرکے کو استعمال کرتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھیں۔سیب کے سرکے کا استعمال کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اسے پانی میں ملا کر پیا جائے، کیونکہ سیب کے سرکے کو خالص استعمال کرنے سے معدے میں تیزابیت ہو سکتی ہے اور گلے کے لیے شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔اگر آپ سیب کے سرکے کو کھانے کے بعد استعمال کرتے ہیں تو اب اپنی اس عادت کو فوری چھوڑ دیں، سیب کے سرکے کو کھانے سے 20 منٹ پہلے خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو یہ بہت معاون ثابت ہوگا جس سے نظام ہاضمہ بھی درست رہتا ہے اور کوئی نقصان بھی نہیں ہو گا۔اگر آپ سیب کے سرکے کو کھانے کے بعد استعمال کرتے ہی تو اب اپنی اس عادت کو فوری چھوڑ دیں، سیب کے سرکے کو کھانے سے 20 منٹ پہلے خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو یہ بہت معاون ثابت ہوگا جس سے نظام ہاضمہ بھی درست رہتا ہے اور کوئی نقصان بھی نہیں ہو گا۔اس لیے سیب کے سرکے کا استعمال کرنے کے لئے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پہلے اسے پانی میں حل کریں اور پھر چہرے پر لگائیں، ایسا کرنے سے آپ نقصان سے بچ سکتے ہیں۔