بھارتی اداکارہ کی گھر سے پھندہ لگی لاش برآمد
ممبئی(قدرت روزنامہ)امل شوبزانڈسٹری کی معروف فلم ” کنچنا3“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ الیگزینڈرا جاوی کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق 24 سالہ اداکارہ کی موت مبینہ طور پر خودکشی کے باعث ہوئی ہے، اداکارہ گووا میں اپنے گھر میں رہائش پذیر تھیں جہاں کمرے کی چھت سے ان کی لاش لٹکی ہوئی ملی تاہم پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔پولیس کے مطابق اداکارہ بوائے فرینڈ کو چھوڑنے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے شدید ذہنی دباو¿ کا شکار تھیں، اس کے علاوہ 2019 میں اداکارہ نے ایک فوٹوگرافر کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج بھی کرائی تھی جب کہ ایک اور شخص انہیں بلیک میل بھی کررہا تھا لہذا تحقیقات کے دوران تمام افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔