کراچی (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانے کا وقت تبدیل کر دیا گیا . الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ آج ہی 3 بجے سنایا جائے گا .
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ خود سنائیں گے .
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 2 ماہ کے اندر اندر کرانے کا حکم دیا ہے . جماعتِ اسلامی اور تحریکِ انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی استدعا کی گئی تھی .
الیکشن کمیشن نے 15 نومبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا .