سجل علی کو رنویر سنگھ کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا؛ اداکارہ تنقید کا شکار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کی بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے . حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس کو دیکھنے کے بعد سجل علی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا شکار ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)


شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سجل علی رنویر سنگھ کے ہمراہ ہیں اور انہوں نے گلابی رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے جبکہ رنویر سنگھ نے گلابی کورٹ پہنا ہوا ہے .
وائرل تصویر پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ دو سر مل رہے ہیں چپکے چپکے .


ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سجل علی تصویر بنوانے کے لیے رنویر سنگھ کے پاس گئی ہوں گی .

. .

متعلقہ خبریں