ہالی ووڈ اداکارہ انجیلنا جولی امریکی انخلا کے بعد افغان عوا م سے متعلق فکر مند

نیویارک(قدرت روزنامہ) ہالی ووڈ کی معروف اداکار ہ انجیلنا جولی نے افغانستان سے امریکا کے انخلا کے بعد افغان عوام سے متعلق فکر مندی کا اظہار کردیا۔مقامی اخبار ’ جنگ نیوز‘ کے مطابق انجیلنا جولی نے امریکی جرید ے ’ ٹائم ‘ میں امریکاکے افغانستا ن سے انخلا سے متعلق لکھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کا خیال ترک کرنا ، اور اپنے اتحادیوں اور حامیوں کو انتہائی افراتفری کے انداز میں چھوڑ دینا ، اتنے برسوں کی کوششوں اور قربانیوں کے بعد ،یہ ایک دھوکا اور ناکامی ہے جو میری سمجھ سے بالاتر ہے اور میں افغانستان سے امریکا کے انخلاءکے بعد امریکی ہونے پر شرمندہ ہوں۔معروف ادکارہ نے مزید لکھا کہ اتنیخونریزی،کوششوں، قربانیوں اور وقت دینے کے بعد لگتا ہے کہ امریکا کے پاس اس انخلاءکی منصوبہ بندی کرنے کا کوئی اچھایا بہتر طریقہ کار نہیں تھا۔ انخلاءکرنا کبھی بھی آسان عمل نہیں رہا لیکن انخلاءاس سے بہتر ، زیادہ مہذب اور محفوظ طریقے سے بھی ہوسکتا تھا۔