عمران خان کی پھیلائی گئی بحرانی کیفیت رواں ہفتے ختم ہو جائیگی: شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک عمران خان کی جانب سے ملک میں پھیلائی گئی بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔جاری کیے گئے بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ جعلی لانگ مارچ غیر مؤثر ہو چکا اور اس کی جعلی حیثیت عوام پر آشکار ہو چکی ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی اعتراف کر لیا کہ لانگ مارچ ختم ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم کو گھڑی چوری، گندم چوری، چینی چوری، منی لانڈرنگ جیسے بڑے سرپرائز دے چکے ہیں، اب 26 نومبر کو وہ کون سا بڑا سرپرائز دیں گے؟ عمران خان اپنی خیر منائیں، الیکشن کمیشن سے وہ نا اہل ہو چکے، اب توشہ خانے کی بد عنوانیوں سے بچ نہیں سکتے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ لگتا یہی ہے کہ عمران خان تا حیات نا اہل ہونے جا رہے ہیں، سابق وزیرِ اعظم، فرح گوگی اور ان کی کابینہ کے اراکین، گھڑی کی خرید و فروخت کے بعد دبئی میں مقیم شخصیت سے فرمائشیں کرتے رہے، عمران خان نے کرکٹ سے اتنا پیسہ نہیں کمایا جتنا توشہ خانے کے تحائف بیچ کر کمایا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ عمران خان نے کرکٹ میں بھارت سے ملنے والا سونے کا تمغہ بھی بیچ ڈالا تھا، ان حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ قیمتی تحائف اور اعزازات بیچنا ان کی پرانی عادت ہے، عمران خان پریشر ککر بننے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ بدعنوانیوں کے کیسز سے بچ سکیں۔صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کی بقیہ زندگی عدالتوں کے چکر کاٹنے اور سلاخوں کے پیچھے گزرے گی، انتخابات 2023ء میں اپنے وقت پر ہوں گے اور اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

32 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

43 mins ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

52 mins ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

1 hour ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

1 hour ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

2 hours ago