بہاولنگر میں ٹیچر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے سکول مالک کو گرفتار کر لیا گیا

بہاولنگر (قدرت روزنامہ) فورٹ عباس پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کے روز ایک شخص سکول ٹیچر سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے . نیج ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ملزم سکول کا مالک ہے جس کے خلاف 19 اگست کو ٹیچر کی شکایت پر فورٹ عباس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا .

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سکول کا مالک چک 299/ایچ آر کا رہائشی ہے، اس نے ٹیچر کو 19 اگست کو صبح 10 بجے کے قریب سکول میٹنگ میں شرکت کرنے کے بہانے سے بلایا . ٹیچر کا کہنا تھا کہ جب وہ سکول پہنچی تو ملزم نے اپنے مسلح ساتھی کی مدد سے ان پر قابو پایا اور انہیں کمرے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا . ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چیخنے اور چلانے کی آواز سن کر دو راہگیر محمد آصف اور اشفاق نے خاتون کی مدد کی، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے . ڈی ایس پی فورٹ عباس ملک اقبال نے بتایا کہ مرکزی ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے . انہوں نے کہا کہ خاتون کا ابتدائی طبی معائنہ کرایا جاچکا ہے اور پولیس مزید کارروائی کے لیے رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے . علاوہ ازیں چک 286/ایچ آر میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے 2 بھائیوں کو قتل کردیا گیا . مقامی رہائشیوں کے مطابق اسلم اور عثمان غنی چک 286/ایچ آر کے رہائشی تھے جو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے گھر آرہے تھے جب طلحہ خادم نے تین مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ان کا پیچھا کیا اور مشتاق جٹ کے آؤٹ ہاؤس کے باہر انہیں روک لیا . . .

متعلقہ خبریں