وزیر اعظم سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات، اہم تعیناتی پر مشاورت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی ہے، جس میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم مشاورتی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات کے بعد وزیر دفاع نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات مشاورتی عمل کا حصہ ہے، جس میں اہم قومی امور اور اہم تعیناتیوں سے متعلق گفتگو کی گئی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بھی اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع کو وزیراعظم کی جانب سے خط موصول ہوگیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد وزیر دفاع آج پھر وزیراعظم کے پاس گئے، جہاں انہوں نے اہم امور اور تعیناتیوں کے حوالے سے مشاورت کی ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کچھ تکنیکی امور ہیں، جنہیں طے کرنا ابھی باقی ہے۔گزشتہ روز خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ اہم تعیناتی سے متعلق 25 اور 26 نومبر تک معاملات طے پا جائیں گے۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

2 hours ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

2 hours ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

2 hours ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

3 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

3 hours ago