وزیر اعظم سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات، اہم تعیناتی پر مشاورت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی ہے، جس میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کی گئی ہے . ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم مشاورتی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے .


وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا . ملاقات کے بعد وزیر دفاع نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات مشاورتی عمل کا حصہ ہے، جس میں اہم قومی امور اور اہم تعیناتیوں سے متعلق گفتگو کی گئی ہے .
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے مشاورت کا عمل جاری ہے . علاوہ ازیں انہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بھی اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع کو وزیراعظم کی جانب سے خط موصول ہوگیا ہے . اس پیش رفت کے بعد وزیر دفاع آج پھر وزیراعظم کے پاس گئے، جہاں انہوں نے اہم امور اور تعیناتیوں کے حوالے سے مشاورت کی ہے . وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کچھ تکنیکی امور ہیں، جنہیں طے کرنا ابھی باقی ہے . گزشتہ روز خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ اہم تعیناتی سے متعلق 25 اور 26 نومبر تک معاملات طے پا جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں