عاطف اسلم کا دوبارہ اداکاری میں آنے کا فیصلہ، کیا کرنے جا رہے ہیں؟

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے دوبارہ اداکاری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا . اب کی بار وہ کسی فلم میں نہیں بلکہ ڈرامہ سیریل میں نظر آئیں گے .

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق عاطف اسلم ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل سنگ ماہ کے ذریعے ٹیلی ویژن پر اپنا ڈیبیو کریں گے . اس حوالے سے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ڈرامہ سیریل سنگ ماہ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے . اسی سلسلے میں وہ اسلام آباد گئے ہوئے تھے . اس ڈرامے میں عاطف اسلم، کبریٰ خان اور ثانیہ سعید بھی نظر آئیں گے . . .

متعلقہ خبریں