عمران خان کی ہر بات آج جھوٹ ثابت ہو رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

جہلم (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہر بات آج جھوٹ ثابت ہو رہی ہے۔جہلم میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی سیاست ملک دشمن ہے، وہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے ادارے کو متناز‏ع بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ کی تعیناتی کا اختیار صرف اور صرف وزیراعظم شہباز شریف کے پاس ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے امریکا سے تعلقات بگاڑے، جس کا ملک کو نقصان ہوا، حالات مشکل ہیں، لیکن بہتر ہوجائيں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بات سیٹوں اور سیاست کی نہیں، ملک کی ہے، ملک کے حالات دیکھنا ہیں، صرف ن لیگ ہی ملکی حالات بہتر کرسکتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ ملک کے اندر 4 سال جھوٹ بولا گیا، 4 سال کی نا اہلی مہینوں میں دور نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ سال 2018 کے انتخابات چوری کیے گئے تھے، تہیہ کرنا ہے الیکشن اور عوام کا مینڈیٹ نہیں چوری ہونے دینا۔
سابق وزیراعظم نے کا کہنا تھا کہ نظام خراب ہوجائے توباآسانی ٹھیک نہیں ہوسکتا، مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے، جو ملک کے حالات ٹھیک کرسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2023 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی ملے گی، عمران خان نے عرب ممالک، امریکا سے تعلقات بگاڑے۔