شہباز شریف اسی کو تعینات کرینگے جسے نواز شریف چاہیں گے، اعتزاز احسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیرسٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ شہبازشریف اسی کوتعینات کرینگے جسے نوازشریف چاہیں گے . معروف قانون دان بیرسٹراعتزازاحسن نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں تسنیم حیدرنےسازش کاانکشاف کیاہے .

تسنیم حیدرکےمطابق نوازشریف نےقتل کی سازش کی . تسنیم کے مطابق حسن نوازکےدفترمیں سازش ہوئی . تسنیم کےبیان کی روشنی میں پاکستان میں مقدمہ درج ہوسکتاہے . نوازشریف پراقدام قتل، سازش کی دفعات لگ سکتی ہیں .
انھوں نے کہا کہ تسنیم نےارشدشریف،عمران خان حملےکابیان دیا . تسنیم کےبیان پرنوازشریف کوحملےمیں ملزم بنایا جاسکتا ہے لیکن لندن پولیس تسنیم حیدرکےبیان کوسنجیدہ نہیں لےگی . تسنیم حیدرکےانکشافات بطورثبوت کافی نہیں وہ اس کے بیان سےمطمئن نہیں .
اعتزاز احسن نے کہا کہ تسنیم حیدرنےقتل کاالزام نوازشریف پرلگایا . میرے خیال سے نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے . نواز شریف کا واپس آنامشکل ہوگیا ہے . انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک طرف رانا ثنا اوردوسری طرف عمرسرفرازچیمہ ہیں . عمرسرفرازچیمہ نے10دن گورنرشپ میں اپنی صلاحیتیں دکھائیں .
حقیقی آزادی مارچ کےحوالے سے انھوں نے کہا کہ عمران خان نےلانگ مارچ کونیارنگ دیاہے . عمران خان نےدورانیہ بڑھاکرمارچ کافاصلہ کم کردیا، انھوں نے چھوٹےچھوٹےمارچ کرکےنیارنگ دیا پے . بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان میں مستقبل میں کیاہوگاکچھ نہیں کہا جاسکتا . 6ماہ قبل کسی کونہیں پتا تھاہماری حکومت بن جائے گی . کسی کونہیں پتا تھا ن لیگ، پی پی والے اکٹھےبیٹھےہوں گے .
انھوں نے کہا کہ میرےنام سےجعلی ٹوئٹراکاؤنٹس بنےہوئےہیں، میں نےآج تک کوئی ٹوئٹ نہیں کیا، سوشل میڈیا پرمیرابیان بڑھا چڑھا کر پیش کیاجاتا ہے . آدھی بات کاٹ کرمیرابیان پیش کیاجاتاہے .

. .

متعلقہ خبریں