کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید نہیں ہونی چاہیے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی مخالفت کردی . کراچی میں تاجروں سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید نہیں ہونی چاہیے .


گورنر سندھ نے کہا کہ کےالیکٹرک سے پورا شہر پریشان ہے، بجلی فراہمی کا ادارہ اپنا قبلہ درست کرے . انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہ ہو کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید میں گورنر سندھ رکاوٹ بن جائے . گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کےالیکٹرک بری طرح ناکام ہوئی ہے، اس کے لائسنس کی تجدید نہیں ہونی چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں