لاہورمیں ماں اور بیٹی کےساتھ دلخراش واقعہ پیش آیا ، سی سی پی او لاہور
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہورمیں ماں اور بیٹی کےساتھ دلخراش واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماں اوربیٹی وہاڑی سےآرہی تھیں ، ماں، بیٹی صدرجانےکیلئےرکشہ میں سوارہوئی تھیں ، واقعے میں ملوث ملزم عمراورمنصب کوگرفتارکرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان میں ایک رکشہ ڈرائیوراوردوسراہیلپرہے ، ملزمان کی گرفتاری کیلئےمنت بھی مانگی تھی ، ماں،بیٹی کےواقعے کوٹیسٹ کیس بناناچاہتےہیں ، ہماری کوشش ہےملزمان کوسزائےموت ہو۔سی سی پی او لاہورغلام محمودڈوگر نے کہا کہ ایک ملزم پرپہلےبھی زیادتی کے2مقدمات ہیں ، ماں،بیٹی کوانصاف فراہم کیاجائےگا۔