ملک چھوڑنے کیلئے قطار میں کھڑے افغان آرمی چیف کی تصویر سامنے آگئی

کابل (قدرت روزنامہ) طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے ہی بہت سے لوگ افغانستان سے بیرون ملک جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں . بہت سے لوگ اب تک اپنے اس مقصد میں کامیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں اب بھی ایسے ہیں جو افغانستان چھوڑنے کے انتظار میں ہیں .

ان لوگوں میں افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی بھی شامل ہیں . سوشل میڈیا پر جنرل ولی محمد احمد زئی کی ایک تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایئر پورٹ پر قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے . انہوں نے روایتی شلوار قمیض پہن رکھی ہے اور کندھے پر رومال رکھا ہوا ہے . خیال رہے کہ رواں ماہ طالبان نے افغانستان میں فتوحات کا سلسلہ شروع کیا تو صدر اشرف غنی نے 11 اگست کو آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا تھا . جنرل ولی محمد کی یہ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر افغانستان کی سابق انتظامیہ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے . ایک شخص نے کہا کہ گزشتہ 20 سال کے دوران کرپشن کا یہ عالم تھا کہ کاغذوں میں گھوسٹ فوجی بھرتی کرکے ان کی تنخواہیں وصول کی جا رہی تھیں جب طالبان آئے تو کوئی فوج موجود ہی نہیں تھی .

. .

متعلقہ خبریں