ناجائز تعلقات کا پردہ چاک ہونے کا خوف ظالم شخص نے گیارہ سالے بچے کو موت کے گھاٹ اتاردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)ناجائز تعلقات کا پردہ چاک ہونے کے خوف سے ظالم شخص نے گیارہ سالے بچے کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دل دہلادینے والا واقعہ راجھستان کے ناگور ضلع کے گاں تیتری میں پیش آیا، جہاں گیارہ سالے بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا، جس کی لاش ریلوے ٹریک کے قریب سے برآمد ہوئی۔پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سیتارام میگھوال نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس کے مقتول بچے کی ماں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور بچہ ان کے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بن رہا تھا۔پولیس کے مطابق اسے راستے سے ہٹانے کے لئے ملزم نے اس موبائل کا لالچ دیکر گھر سے اغوا کیا اور چھوٹی کھٹو ریلوے ٹریک پر لیجاکر قتل کردیا،بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اس کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

28 mins ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

52 mins ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

1 hour ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

1 hour ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

2 hours ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

2 hours ago