پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، مجموعی سرمایہ 84 کھرب سے بھی تجاوز کر گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ 89ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 84کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی بدولت67فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ سرمایہ کارو ں اور مالیاتی اداروں کی بینکنگ،ٹیلی کام،سیمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور منافع بخش حصص کی خریداری کی بدولت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دورا ن انڈیکس 47600،47700،47800،47900،48000اور48100پوائنٹس کی6بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں

پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 512.39پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 47599.82پوائنٹس سے بڑھ کر 48112.21پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 234.41پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 19103.04پوائنٹس سے بڑھ کر 19337.45پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32465.22پوائنٹس سے بڑھ کر 32816.59پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 89ارب93کروڑ19لاکھ25ہزار210روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب10ارب 13کروڑ60لاکھ 26ہزار255روپے سے بڑھ کر 84کھرب 6کروڑ79لاکھ 51ہزار465روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 14ارب روپے مالیت کے 39کروڑ76لاکھ 96ہزار حصص کے سود ے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 13ارب روپے مالیت کے 29کروڑ91لاکھ 34ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 494کمپنیوں کا کاروبار ہو ا جس میں سے 331کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،144میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،کاروبار کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک 3کروڑ53لاکھ،بینک آف پنجاب 2کروڑ22لاکھ،غنی گلوبل 1کروڑ98لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ63لاکھ ازگارڈنائن 1کروڑ52لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 300.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 10000.00روپے ہو گئی اسی طرح 260.01روپے کے اضافے سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 17560.00روپے پر جا پہنچی جبکہ باٹا پاک کا بھاؤ88.41روپے گھٹ گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 1660.00روپے ہو گئی اسی طرح 64.75روپے کی کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت 2715.25روپے پر آگئی۔

Recent Posts

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

17 mins ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

34 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

43 mins ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

46 mins ago

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

58 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

1 hour ago