صبا قمر نے بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لالی وڈ اداکارہ صبا قمر نے اپنی بے مثال اداکاری صلاحیتوں سے ’’کملی‘‘ میں پرفارم کرکے بھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ یہ ایوارڈ جیتنے کے بعد اداکارہ نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ اپنی محنت کے بدلے اس اعزاز کی مستحق ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس نے ہمارے پڑوسیوں کو بھی ایسا سوچنے پر مجبور کر دیا۔
سرمد کھوسٹ کی فلم کملی میں صبا قمر، ثانیہ سعید، نمرہ بوچا اور دیگر نے اداکاری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔صبا قمر پاکستانی شوبز انڈسٹری میں برسوں سے ایک مضبوط اور پراعتماد شخصیت کی حامل بہترین اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ 38 سالہ “باغی” اداکارہ اس بار بھی اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام نہیں رہیں، انہیں نیٹیزنز کی جانب سے پیار اور حمایت حاصل ہوئی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)