سلمان خان کی بھانجی نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)دبنگ خان سلمان خان کی بھانجی نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ، الیزے ایوارڈ یافتہ نامور بھارتی ہدایتکار کی فلم کے ذریعے اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی بہن الویرا خان اور پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری کی بیٹی الیزے اگنی ہوتری ہدایتکار سومندرا پدھی کی فلم سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق الیزے اگنی ہوتری نے اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے، الیزے کی فلم اگلے سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔