” میرا دل یہ پکارے آجا“ گانے پر رقص کرنے والی یہ نوجوان لڑکی دراصل کون ہے ؟حیران کن تفصیلات

لاہور(قدرت روزنامہ)گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ” میرا دل یہ پکارے آجا “ گانے پر رقص کر رہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین ان کے بارے میں جاننے کیلئے بیتاب ہیں تاہم اب یہ انتظار ختم ہوا اور تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مہندی رنگ کا لباس زیب تن کیئے دھیما دھیما رقص کرنے والی اس نوجوان لڑکی کا نام ”عائشہ “ ہے جس کا ممکنہ طو ر تعلق لاہور شہر سے ہے تاہم انہیں گھومنے کا بھی کافی شوق ہے

جس کے باعث ان کے انسٹاگرام پر دی گئی تصاویر پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی زیادہ ہیں ۔ عائشہ کی جانب سے اپنی سہیلی کی مہندی کی تقریب میں کیا گیا رقص اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے ، عائشہ دراصل انسٹاگرام پر زیادہ ایکٹو نہیں رہتیں لیکن وہ اپنی روزانہ کی زندگی کے بارے میں ٹک ٹاک پر اکثر شیئرنگ کرتی رہتی ہیں، انسٹاگرام پر عائشہ کے فالورز کی تعداد 2 لاکھ کے قریب ہے جبکہ انہوں نے 14 پوسٹ ہی شیئر کی ہیں ، شادی کے موقع پر بنایا گیا کلپ اب تک3 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکاہے ۔