37 ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا،37ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت منگل کو کابینہ اجلاس ہوگا جس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غورکیا جائے گا، وفاقی کابینہ 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی،پینل سرچارج کے خاتمے کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ کابینہ اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 کے مسائل کے حل کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ چیف ماہر شماریات کی تعیناتی کی منظوری اور کابینہ انڈس واٹر کمشنر

کا اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ اوگرا کے ممبر فنانس کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ذرائع کے مطابق نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کے اسلام آباد ممبر کی تعیناتی کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے اور وفاقی کابینہ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین کے اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی جبکہ کابینہ پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ میں سیکرٹری پاور ڈویژن کی نامزدگی میں تبدیلی کے معاملے پر غور کرے گی۔وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہدایات کو متعلقہ وزارت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

Recent Posts

خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتیوں کا کیس؛عدالت نے پنجاب حکومت کو آخری موقع دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)خصوصی عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتیوں کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے حکومت…

1 min ago

(ن) لیگی ایم پی اے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کی…

5 mins ago

’ لوگ انٹرنیٹ پر میری نازیبا تصاویر سرچ کرتے ہیں اور ۔۔‘ اداکارہ در فشاں کا حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستانی ڈرامے ’ عشق مرشد‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں…

5 mins ago

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا ہوگئے۔ خبر…

23 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کیلئے آخری موقع دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے…

32 mins ago

اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں عمران خان و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ پر تھانہ کراچی…

40 mins ago