37 ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا،37ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت منگل کو کابینہ اجلاس ہوگا جس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غورکیا جائے گا، وفاقی کابینہ 37 ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی،پینل سرچارج کے خاتمے کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ کابینہ اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 کے مسائل کے حل کی سفارشات پیش کی جائیں گی .

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ چیف ماہر شماریات کی تعیناتی کی منظوری اور کابینہ انڈس واٹر کمشنر کا اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی . اس کے علاوہ وفاقی کابینہ اوگرا کے ممبر فنانس کی تعیناتی کی منظوری دے گی . ذرائع کے مطابق نیشنل کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن کے اسلام آباد ممبر کی تعیناتی کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے اور وفاقی کابینہ انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے چیئرمین کے اضافی چارج سے متعلق فیصلہ کرے گی جبکہ کابینہ پی ایس او کے بورڈ آف مینجمنٹ میں سیکرٹری پاور ڈویژن کی نامزدگی میں تبدیلی کے معاملے پر غور کرے گی . وفاقی کابینہ کی جانب سے دی گئی ہدایات کو متعلقہ وزارت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا . وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی . . .

متعلقہ خبریں