رمیز راجہ کی عمران خان سے راولپنڈی ٹیسٹ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ) پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ لانگ مارچ کی کال کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں مداخلت سے گریز کریں۔ ’’پرو پاکستانی ویب سائٹ ‘ کے مطابق رمیز راجہ سابق وزیراعظم اور کرکٹر عمران خان کی سیاسی ریلی کے دوران ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد ان سے ملنے گئے۔
اطلاعات کے مطابق، پی سی بی چیئرمین کا بنیادی مقصد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانا تھا کیونکہ اس کے عمران خان کے لانگ مارچ کے ساتھ ٹکرائو ہونے کی توقع ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کو صورتحال بتاتے ہوئے رمیز راجہ نے انہیں بتایا کہ راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ اور لانگ مارچ کی تاریخیں ایک ساتھ ہیں اور سیاسی بدامنی کرکٹ میچ کی منسوخی کا باعث بن سکتی ہے۔
ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے شروع ہونا ہے لیکن انگلش ٹیم 26 نومبر کو لانگ مارچ شروع ہونے کے ایک دن بعد ہی اسلام آباد پہنچے گی۔ درخواست کے جواب میں عمران خان نے رمیز راجہ کو یقین دلایا کہ لانگ مارچ سے ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔ انہوں نے دونوں ایونٹس کے ٹکراؤ کو روکنے کے لیے اپنی پارٹی کے اراکین کو بھی آگاہ کیا۔

Recent Posts

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی…

5 mins ago

وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے…

12 mins ago

باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) لیگ سپنر اسامہ میر اور زمان خان کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ…

13 mins ago

خرم شیر زمان انتخابی عذرداری کیس،کامیاب امیدوار اختیار بیگ کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں خرم شیر زمان کی انتخابی عذرداری کی درخواست…

24 mins ago

شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی

گلگت(قدرت روزنامہ) شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق…

24 mins ago

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر…

34 mins ago