مولا جٹ کا نیا ریکارڈ، 200 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)بلال لاشاری کی دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو دنیا بھر میں سینما گھروں کی زینت بنی اور تب سے یہ فلم باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔حال ہی میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فلم نے پاکستانی سینما کے لیے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئےدنیا بھر میں باکس آفس پر 8.95 ملین ڈالر کما کر پچھلے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔
پوسٹ کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے قومی باکس آفس پر 3.58 ملین ڈالر اور بین الاقوامی سطح پر 5.37 ملین ڈالر کمائے۔ اس نئے ٹوٹل کے ساتھ عمارہ حکمت اور اسد خان کی پروڈیوس کردہ فلم 8.95 ملین ڈالر کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by The Legend of Maula Jatt (@maulajattofficial)


یہ فلم اپنے باکس آفس پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے لیکن فلم کے بزنس کو دیکھتے ہوئے یہ ممکنہ طور پر چند دنوں میں ان کی حالیہ کامیابی کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ایک غیر کٹا ورژن 2 دسمبر کو برطانیہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گا۔
اس فلم میں ملک کے سب سے زیادہ مہنگے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا جن میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک اور گوہر رشید شامل ہیں۔اسی وجہ سے فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم کہا جارہا ہے۔
اس فلم کے ڈائیلاگز ناصر ادیب نے لکھے ہیں جبکہ اسکرین پلے بلال لاشاری نے لکھا ہے۔یہ فلم 1979ء میں ریلیز ہونے والی کلاسک پاکستانی فلم ’مولا جٹ‘ کا ریمیک ہے۔یاد رہے کہ پروڈکشن ٹیم نے اس فلم کو 2019ء میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن یہ 13 اکتوبر 2022ء کو سینما گھروں کی زینت بنی۔