ماہرہ خان کو فلم پرنس چارمنگ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ مل گیا


کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مختصر فلم پرنس چارمنگ کے لیے انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔گزشتہ سال 12 منٹ کی اس فلم سے اداکار شہریار منور نے فلم ڈائیریکشن کا آغاز کیا تھا، جس میں اداکار زاہد احمد اور اداکارہ ماہرہ خان پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئے۔اس حوالے سے ماہرہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرا یہ ایوارڈ ان تمام خواتین کے لیے وقف ہے جو شادی کے بعد ذہنی دبائو کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسے موضوع کو شجر ممنوعہ سمجھتے ہیں اور ایسی ہی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس کردار نے ناظرین کے دلوں کو میں گھر کرلیا، یہ کردار میرے ان کرداروں میں سے ایک ہے جوکہ میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔واضح رہے کہ فلم پرنس چارمنگ جدید دور میں شادی کے بعد ذہنی دبا کا شکار ہونے والے افراد کی زندگی کی عکاسی ہے۔