منشا پاشا اور دنانیر مبین کی دلچسپ نوک جھوک


کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ منشا پاشا اور دنانیر مبین کی قلم پر دلچسپ نوک جھوک ہوئی، انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو شیئر کر دی۔ خوبرو اداکارہ منشا پاشا آج کل پاکستان فلم انڈسٹری کے ایک ایوارڈ شو کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں دنانیر مبین اور ان کے درمیان قلم حاصل کرنے کے لیے دلچسپ نوک جھوک ہوئی۔
دنانیر قلم اٹھانے والی تھیں کہ منشا نے اٹھا لیا لیکن ایک ادائے بے نیازی کے ساتھ دنانیر کو پیش کر دیا جس پر دنانیر قہقہہ لگائے بغیر نہ رہ سکیں۔