صدر مملکت نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدرعارف علوی نے جے یو آئی (ف) کے رہنما حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختون خواہ تعیناتی کردی ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا گورنر تعینات کردیا۔صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کی سمری پر کی ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حاجی غلام علی کا نام صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر خیبر پختونخوا مشتاق غنی اس وقت قائم مقام گورنر کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔
سینیٹ کی ویب سائٹ کے مطابق حاجی غلام علی مارچ 2009 سے مارچ 2015 تک سینیٹر رہ چکے ہیں، اس کےعلاوہ وہ ستمبر 2012 سے ستمبر 2015 تک خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے رکن بھی تھے۔حاجی غلام علی 2009 سے 2012 تک سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات اور نشریات میں بطور چیئرمین ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے رہنما حاجی غلام علی کو سال 2012 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔حاجی غلام علی، مولانا فضل الرحمٰن کے داماد فیاض علی کے والد ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد 11 اپریل 2022 کو پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما عمران اسمٰعیل بھی گورنر سندھ کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے۔
خیبر پختونخوا کے گورنر کا عہدہ گزشتہ کئی ماہ سے خالی تھا جس پر تقرر کے سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادی جماعتوں سے مشاورت بھی ہو رہی تھی۔

Recent Posts

میئر لندن صادق خان کی ہیٹ ٹرک مکمل ہونے پرجمائما کا بیان بھی آگیا

لندن (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ،…

1 min ago

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت سندھ نے صوبے میں پولیس کو مضبوط اور متحرک کرنے کے لیے کروڑوں…

6 mins ago

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ ، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم پر موٹروے پولیس تعینات کرنے کا مطالبہ…

11 mins ago

ہولڈنگ کمپنی کیلیے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ اسکیم کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے ہفتے کے روز پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی…

21 mins ago

چند دنوں میں پاک چین اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چند دنوں میں پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے متوقع…

26 mins ago

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آج طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد…

35 mins ago